حکومت نے 9 ماہ میں بنکوں ، دیگر ذرائع سے 860 ارب روپے قرض لیا

حکومت نے 9 ماہ میں بنکوں ، دیگر ذرائع سے 860 ارب روپے قرض لیا
حکومت نے 9 ماہ میں بنکوں ، دیگر ذرائع سے 860 ارب روپے قرض لیا

  


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) وزارت خزانہ نے جولائی تا مارچ بجٹ کے اعداد و شمار جاری کردیئے، حکومت نے 9 ماہ میں بینکوں اور دیگر ذرائع سے 860 ارب روپے کے قرضے لیے، بجٹ خسارہ 811 ارب 66 کروڑ روپے رہا جبکہ صوبوں نے سرپلس بجٹ دیا۔وزارت خزانہ سے جاری اعلامیہ کے مطابق حکومت نے 9 ماہ میں بینکوں سے 436 ارب روپے کے قرضے لئے جبکہ نان بینکنگ ذرائع سے 424 ارب روپے قرض لیا گیا، دفاع پر 451 ارب روپے خرچ کئے گئے جبکہ قرضوں اور سود کی ادائیگی پر 909 ارب روپے خرچ آیا۔اعلامیہ میں مزید بتایا گیا ہے کہ وفاقی ترقیاتی پروگرام کے تحت 193 ارب روپے کے اخراجات ہوئے، قابل تقسیم محاصل سے 1017 ارب روپے جاری کئے گئے، صوبوں نے اس عرصے میں 199 ارب روپے ترقیاتی منصوبوں پر خرچ کئے، پنجاب نے 62 ارب 99 کروڑ اور سندھ نے 58 ارب 63 کروڑ روپے کا اضافی بجٹ دیا، خیبر پختونخوانے 53 ارب، 59 کروڑ جبکہ بلوچستان کے 41 ارب 72 کروڑ کا اضافی بجٹ دیا ہے۔

مزید : بزنس


loading...