لاہور: بھائیوں نے12 سالہ بہن 40 ہزار میں بیچ دی

لاہور: بھائیوں نے12 سالہ بہن 40 ہزار میں بیچ دی
لاہور: بھائیوں نے12 سالہ بہن 40 ہزار میں بیچ دی

  


لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )کوٹ لکھپت کے علاقہ میں 2بھائیوں نے اپنی 12سا لہ بہن طارفہ کو 45سا لہ شخص کے ہا تھوں 40 ہزار میں فر وخت کر دیا ، 3 ماہ سے 2 افرادلڑکی سے بد اخلاقی کرتے رہے ،پو لیس نے بچی کو بر آ مد کر دونوں بھا ئیوں سمیت 4افراد کے خلاف مقدمہ درج اور دو ملزم گرفتار کرلیے۔ یہ مقدمہ طارفہ کے والد یونس کی درخواست پر مقدمہ درج کیا ہے تاہم بہن بیچنے والے دونوں بھائی گرفتار نہیں ہوسکے۔بتا یا گیا ہے کہ بھا ئی پھیرو کے شمعون اور آصف نے اپنی 12 سا لہ سگی بہن طارفہ کو 3 ماہ قبل آ صف ٹا ون نمبر 2 یوحنا آ با د کے 45 سا لہ بشیر کو 40 ہزار میں فر وخت کر دیا جبکہ بشیر اور اس کا رشتے دار راشد بچی سے بد اخلاقی کے مرتکب ہوتے رہے۔ پو لیس نے چھا پہ مار کر 12 سا لہ طارفہ کو بر آ مد اور دونوں ملز موں بشیر اور راشد کو گر فتار کر لیا ہے۔ ایس ایچ او عا طف معراج نے بتا یاکہ دونوں بھا ئیوں کو بھی گر فتار کر لیا جائے گا جبکہ آج بچی کا میڈیکل کر وایا جا ئے گا جس کے بعد کاروائی عمل میں لائی جا ئے گی۔

مزید : لاہور


loading...