مولانا تنویر الحق بلامقابلہ سینیٹر منتخب، نوٹیفکیشن کل جاری ہو گا

مولانا تنویر الحق بلامقابلہ سینیٹر منتخب، نوٹیفکیشن کل جاری ہو گا
مولانا تنویر الحق بلامقابلہ سینیٹر منتخب، نوٹیفکیشن کل جاری ہو گا

  


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کے سینیٹر مصطفی کمال کے استعفے کے بعد خالی ہونے والی نشست پر مولانا تنویر الحق بلامقابلہ سینیٹر منتخب ہو گئے ہیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق کل مولانا تنویر الحق کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جائے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس سیٹ کیلئے کنور خالد یونس اور وسیم اختر نے کاغذات نامزدگی جمع کرا رکھے تھے جو انہوں نے واپس لے لئے جس کے باعث مولانا تنویر الحق بلامقابلہ سینیٹر منتخب ہوئے۔

مزید : اسلام آباد


loading...