جے یو آئی کا کل وفاقی کابینہ کے اجلاس کا بائیکاٹ کرنے کا اعلان

جے یو آئی کا کل وفاقی کابینہ کے اجلاس کا بائیکاٹ کرنے کا اعلان
جے یو آئی کا کل وفاقی کابینہ کے اجلاس کا بائیکاٹ کرنے کا اعلان

  


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) جمعیت علمائے اسلام (ف) نے کل وفاقی کابینہ کے اجلاس کا بائیکاٹ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق حکومت کی جانب سے پانچ ماہ گزرنے کے باوجود جے یو آئی کے تحفظات دور نہیں ہو سکے ہیں جبکہ جے یو آئی ف کے اکرم درانی اور مولانا عبدالغفور حیدری کو قلمدان بھی نہ دیئے جا سکے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق حکومت نے جے یو آئی کے تحفظات دور کرنے کیلئے کوئی رابطہ بھی نہیں کیا جس کے باعث جے یو آئی نے کل وفاقی کابینہ کے اجلاس کا بائیکاٹ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ واضح رہے کہ وزیراعظم نواز شریف نے کل وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کیا ہے جس میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

مزید : اسلام آباد


loading...