مظفر گڑھ:رشتہ کے تنازعہ پر 2افراد نے خاتون کے ہونٹ کاٹ دئیے

مظفر گڑھ:رشتہ کے تنازعہ پر 2افراد نے خاتون کے ہونٹ کاٹ دئیے
مظفر گڑھ:رشتہ کے تنازعہ پر 2افراد نے خاتون کے ہونٹ کاٹ دئیے

  


مظفرگڑھ (مانیٹرنگ ڈیسک )مظفر گڑھ کے علاقے روہیلانوالی میں رشتہ کے تنازعہ پر دو افراد نے شادی شدہ خاتون کے ہونٹ کاٹ دئیے ،خاتون کو زخمی حالت میں نشتر ہسپتال ملتان منتقل کر دیا گیا، پولیس نے مقدمہ درج کر کے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق روہیلانوالی کی رہائشی فیروزہ بی بی پر اسلم کو شک تھا کہ اس کی وجہ سے اسکی بیٹی کو طلاق ہوئی ہے جس پر اسلم نے اپنے ساتھی کے ساتھ مل کر فیروزہ بی بی کے چاقو سے ہونٹ کاٹ ڈالے۔ زخمی خاتون کو روہیلانوالی ہسپتال لایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے شدید زخمی حالت میں ہونے پر نشتر ہسپتال ملتان منتقل کر دیا جبکہ روہیلانوالی پولیس نے مقدمہ درج کر کے مرکزی ملزم اسلم کو گرفتار کر لیا۔

مزید : مظفرگڑھ


loading...