تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی کے وفود کی ملاقات، انتخابی اصلاحات سے متعلق تبادلہ خیال

تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی کے وفود کی ملاقات، انتخابی اصلاحات سے متعلق ...
تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی کے وفود کی ملاقات، انتخابی اصلاحات سے متعلق تبادلہ خیال
کیپشن: PTI PPP

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے وفد نے پاکستان پیپلز پارٹی کے وفد سے پارلیمینٹ ہاﺅس میں ملاقات کی جس میں انتخابی اصلاحات سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق تحریک انصاف کی جانب سے شاہ محمود قریشی، جہانگیر ترین اور جاوید ہاشمی نے پاکستان پیپلز پارٹی کے قومی اسمبل میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ، اعتزاز احسن اور رضا ربانی سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران انتخابی اصلاحات اور الیکشن کمیشن کی تشکیل نو سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ واضح رہے کہ تحریک انصاف کے وفد نے اس سے قبل مسلم لیگ ق کے رہنماﺅں چوہدری شجاعت حسین اور پرویز الٰہی سے بھی ملاقات کی تھی جس کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس میں دونوں جماعتوں کے رہنماﺅں نے انتخابی اصلاحات کیلئے مل کر چلنے پر اتفاق کیا تھا۔