وزیراعظم سے کارکنوں کے قتل سمیت اہم امور پر بات کی، کمیٹی کے قیام سے مسائل حل ہوں گے: حیدر عباس رضوی

وزیراعظم سے کارکنوں کے قتل سمیت اہم امور پر بات کی، کمیٹی کے قیام سے مسائل حل ...
وزیراعظم سے کارکنوں کے قتل سمیت اہم امور پر بات کی، کمیٹی کے قیام سے مسائل حل ہوں گے: حیدر عباس رضوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کے رہنماءحیدر عباس رضوی نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم نے وزیراعظم کے سامنے تین اہم امور پر بات کی ہے، وزیراعظم نے الطاف حسین کے پاسپورٹ کا معاملہ جلد حل کرانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت سیاسی جماعتوں کے رہنماﺅں کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حیدر عباس رضوی نے کہا کہ وزیراعظم کے ساتھ تین اہم امور کارکنوں کے ماورائے عدالت قتل، کراچی میں پانی اور ترقیاتی منصوبوں سے متعلق بات کی ہے اور انہیں بتایا ہے کہ ایم کیو ایم کے کئی کارکن لاپتہ ہیں، انہیں قتل کیا جا رہا ہے اور قاتل گرفتار نہیں کئے جا رہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے ساتھ الطاف حسین کے پاسپورٹ پر بات چیت کی گئی ہے اور وزیراعظم نے یہ معاملہ جلد حل کرانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے امن و امان کیلئے تشویش کا اظہار کیا ہے جبکہ فوج نے امن و امان کیلئے ہر طرح کی سپورٹ کا اعلان کیا ہے۔ وزیراعظم نے کراچی آپریشن سے متعلق کمیٹی بنانے کا اعلان کیا گیاہے جس کے قیام سے مسائل حل ہوں گے۔

مزید :

کراچی -