وزیراعظم نواز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کر لیا
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم نواز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کر لیا ہے جس میں امان و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اجلاس میں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار بجٹ تجاویز پر بریفنگ دیں گے جبکہ امن و امان کی صورتحال اور سلامتی کے امور پر بات چیت کے ساتھ ساتھ وزیراعظم نواز شریف حالیہ دورہ ایران کے حوالے سے بھی کابینہ کو اعتماد میں لیں گے۔