ہمیں آگے بڑھنا ہے ،فوج کی دیانتداری 100فیصد ہے ،حکومت کی مدد کریں گے :آرمی چیف

ہمیں آگے بڑھنا ہے ،فوج کی دیانتداری 100فیصد ہے ،حکومت کی مدد کریں گے :آرمی چیف
ہمیں آگے بڑھنا ہے ،فوج کی دیانتداری 100فیصد ہے ،حکومت کی مدد کریں گے :آرمی چیف

  


کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک )چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں ہمیں مل کر آگے بڑھنا ہے، جب بھی ضرورت پڑی وفاقی اور صوبائی حکومت کی 100فیصددیانتداری اور ایمانداری سے مدد کردیں گے ۔ آرمی چیف نے وزیر اعظم نوازشریف کی زیر صدارت گورنر ہاوس کراچی میں ہونے والے جلاس میں اظہا خیال کرتے ہوئے کہا کہ دیانتداری اور ایمانداری سے حکومت کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے ،فوج کی دیانتداری 100فیصد ہے ،سیاسی جماعتوں اور جمہوری قوتوں کے درمیان کوئی رکاوٹ نہیں،میں جانتا ہوں سیاسی قیادت صحیح طور پر پولیس کو مصلح اور مضبوط کرنا چاہتی ہے ،سیاست سے پاک تقرریوں اور تبادلوں سے پولیس کو بہتر بنایاجاسکتاہے ۔ انہوں نے کہا کہ واضح ہدایات جاری کر دی گئیں ہیں ہے کہ امن و امان کے قیام کے لئے کسی سیاسی دباو کو عمل میں نہ لایا جائے ،میں صاف صاف کہتا ہوں کہ ہمیں آگے بڑھنا ہے اور آگے بڑھنے کے لئے تجاویز کی ضرورت ہے ،وزیر اعظم کی تجاویزپر آگے بڑھیں گے ،جنرل راحیل شریف نے مزید کہا کہ جب بھی فوج سے معاونت طلب کی جائے گی فراہم کریںگے، وفاقی اور صوبائی حکومت کی ہر طرح سے مدد کریں گے ۔امن او مان میں بہتری سیاست سے بالا تر ہو کر لانا ہوگی ۔

مزید : کراچی /اہم خبریں


loading...