وینا ملک کی ایک بار پھر پی ٹی آئی میں شامل ہونے کی کوشش

وینا ملک کی ایک بار پھر پی ٹی آئی میں شامل ہونے کی کوشش
وینا ملک کی ایک بار پھر پی ٹی آئی میں شامل ہونے کی کوشش

  


لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) اداکارہ وینا ملک نے کچھ عرصہ قبل تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے کی کوشش کی تھی لیکن پارٹی نے ان کو شیخ رشید کی طرف بھیج دیا لیکن شیخ صاحب نے بھی ان سے جان چھڑا لی۔ اس بات کو یکھتے ہوئے اداکارہ نے ایک بار پھر پی ٹی آئی میں شمولیت کو ٹارگٹ بنالیاہے۔ وینا ملک نے پاکستان آنے سے قبل سیاست میں آنے کا واضح اشارہ دیا تھا اور پاکستان آکر بھی وہ سیاست میں حصہ لینے کی باتیں کررہی ہیں اور کسی نہ کسی حوالے سے پی ٹی آئی کے حق میں بیانات دے کر پی ٹی آئی کے رہنماﺅں کی توجہ حاصل کرنے کی کوشش کررہی ہیں۔ دو روز قبل بھی انہوں نے پی ٹی آئی کے جلسے کے حوالے سے بیان دیا تھا۔ ابھی تک انہیں کسی بھی پارٹی میں شمولیت کا دعوت نامہ موصول نہیں ہوا ہے۔ حالانکہ وینا ملک نے پاکستان آنے سے قبل دعویٰ کیا تھا کہ انہیں کئی سیاسی پارٹیاں اپنا حصہ بنانا چاہ رہی ہیں اور اس حوالے سے بھی انہوں نے پی ٹی آئی میں شمولیت کے لئے دلچسپی ظاہر کی تھی۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...