کراچی آپریشن کی نگرانی کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی گئی

کراچی آپریشن کی نگرانی کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی گئی
کراچی آپریشن کی نگرانی کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی گئی

  


کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم نواز شریف کی ہدایت پر کراچی آپریشن کی نگرانی کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سندھ کے گورنر ڈاکٹر عشرت العباد، وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ، ڈی جی رینجرز اور ایڈیشنل آئی جی کراچی اس کمیٹی میں شامل ہیں جبکہ کمیٹی میں دیگر سٹیک ہولڈرز کو بھی شامل کیا جا سکتا ہے۔ واضح رہے کہ وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت کراچی امن و امان سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس میں کراچی ٹارگٹڈ آپریشن جاری رکھنے اور اس کی نگرانی کیلئے کمیٹی تشکیل دینے کافیصلہ کیا گیا تھا۔

مزید : کراچی


loading...