افواج پاکستان کیلئے بھی پولیو ویکسین طلب کر لی گئی

افواج پاکستان کیلئے بھی پولیو ویکسین طلب کر لی گئی
افواج پاکستان کیلئے بھی پولیو ویکسین طلب کر لی گئی

  


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) جی ایچ کیو نے بری،فضائی افواج کیلئے وفاقی وزارت صحت سے 60ہزار ویکسین اور سرٹیفیکیٹ طلب کر لئے ہیں۔اس حوالے سے وزارت صحت کو پاک فوج کی جانب سے لکھے جانے والے خط میں کہا گیا ہے کہ فوج کو اپنے جوانوں کیلئے 60ہزار پولیو ویکسین اور سرٹیفیکٹ دئیے جائیں ۔ خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ افواج پاکستان مختلف ممالک میں خدمات سر انجام دے رہی ہیں۔ خط کے متن میں یہ بات بھی شامل ہے کہ پاک فوج کے جوان اپنی خدمات سر انجام دینے کیلئے دوسرے ممالک میں سفر کرتے ہیں ۔ اس لئے مسلح افواج کو پولیو کی60ہزار ویکسین اور سرٹیفیکیٹ فراہم کئے جائیں .خط میں مزید کہا گیا ہے کہ پولیو ویکسین اور سرٹیفیکیٹ رواں سال کیلئے درکارہیں ۔

مزید : قومی /اہم خبریں


loading...