سینیٹ اجلاس: حیدر آباد میں پانی کی قلت اور عابد شیر علی کے بیان پر اپوزیشن کا واک آﺅٹ

سینیٹ اجلاس: حیدر آباد میں پانی کی قلت اور عابد شیر علی کے بیان پر اپوزیشن کا ...
سینیٹ اجلاس: حیدر آباد میں پانی کی قلت اور عابد شیر علی کے بیان پر اپوزیشن کا واک آﺅٹ
کیپشن: SenateExterior

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سینیٹ اجلاس میں وفاقی وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی کے بیان اورحیدر آباد میں پانی کی قلت پر اپوزیشن اراکین نے واک آﺅٹ کر دیا، پیپلز پارٹی کے رہنماءاعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ وفاق نے سندھ میں یزیدیت کا ماحول پیدا کر دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق قائم مقام چیئرمین صابر بلوچ کی زیر صدارت سینیٹ کے اجلاس میں وفاقی وزیر مملکت عابد شیر علی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت سے بات کر کے پانی کا مسئلہ حل کر رہے ہیں، سندھ حکومت 56 ارب روپے کی نادہندہ ہے اور اس ضمن میں وزیراعلیٰ سے بھی 2 بار رابطہ کیا گیا لیکن کوئی جواب نہیں ملا، سندھ حکومت اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرے اور 20 فیصد ادائیگی کر دے تو مسئلہ حل ہو جائے گا۔ عابد شیر علی کے بیان پر اپوزیشن ارکان سینیٹر اعتزازاحسن نے کہا کہ وفاقی حکومت نے بجلی کاٹ رکھی ہے اور عوام پانی کو ترس رہے ہیں، حکومت اپنی چپقلش پر عوام کا پانی اور بجلی بند نہیں کر سکتی، سرکاری اداروں کی بل نہ دینے کی سزا عوام کو نہ دی جائے، لوگوں کا پانی بند کرنا یزیدیت ہے، شہباز شریف ہمارے دور میں مینار پاکستان کے نیچے احتجاج کرتے رہے۔ مولانا بخش چانڈیو نے اپنے ردعمل میں کہا کہ لوگ پانی کو ترس رہے ہیں اور یہ پیسے مانگ رہے ہیں۔اپوزیشن اراکین نے حیدر آباد میں پانی کی قلت اور عابد شیر علی کے بیان پر سینیٹ اجلاس سے واک آﺅٹ کر دیا۔

مزید :

قومی -