ایشیائی ترقیاتی بینک نے 3,799 ملین امریکی ڈالر امداد کا وعدہ کیا ہے: اسحاق ڈار
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ایشیائی ترقیاتی بینک نے 23 منصوبوں میں مالی معاونت فراہم کی ہے اور 3,799 ملین امریکی ڈالر امداد دینے کا وعدہ کیا ہے۔ سینیٹ اجلاس میں اپنے خطاب کے دوران انہوں نے بتایا کہ جون سے نومبر 2013ءکے درمیان سمندر پار پاکستانیوں نے 7,571 ملین ڈالر بھیجے اور یہ رقم گزشتہ سال کی نسبت 471 ملین ڈالر زیادہ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ایشیائی ترقیاتی بینک نے 23 منصوبوں میں مالی معاونت فراہم کی ہے جبکہ 3,799 ملین امریکی ڈالر امداد دینے کا وعدہ کیا ہے جو ترقیاتی منصوبوں پر خرچ کئے جائیں گے۔