ملک میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آگیا

ملک میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آگیا
ملک میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آگیا

  


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )ملک میں پولیو وائرس کا ایک اور کیس سامنے آگیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق خیبر ایجنسی کی تحصیل باڑا کا رہائشی 2سال اور 3ماہ کا بچہ میرفیاض پولیو کا شکار ہو گیاہے جس کے بعد ملک بھر میں رواں سال رپورٹ ہونے والے پولیو کیسز کی تعداد 62ہو گئی ۔اعداد و شمار کے مطابق سال 2014میں اب تک فاٹا میں 48،اورخیبر پختونخوا میں 9جبکہ سندھ میں پولیو وائرس کے 5کیسز ریکارڈ ہو چکے ہیں ،یوں یہ تعداد مجموعی طور پر 62تک پہنچ چکی ہے۔

مزید : قومی


loading...