بتیس اداروں کی نجکاری جلد ہو گی، 11 کی نجکاری کیلئے مشیر مقرر ہونگے: وزیر مملکت برائے داخلہ

بتیس اداروں کی نجکاری جلد ہو گی، 11 کی نجکاری کیلئے مشیر مقرر ہونگے: وزیر ...
بتیس اداروں کی نجکاری جلد ہو گی، 11 کی نجکاری کیلئے مشیر مقرر ہونگے: وزیر مملکت برائے داخلہ

  


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر مملکت برائے داخلہ بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت نے69 اداروں کی نجکاری کا فیصلہ کیا ہے اور ابتدائی مرحلے میں 11 اداروں کی نجکاری کیلئے مشیر مقرر کئے جا رہے ہیں۔ سینیٹ میں وقفہ سوالات کے دوران جوابات دیتے ہوئے بلیغ الرحمان کا کہنا تھا کہ حکومت نے 69 اداروں کی نجکاری کا فیصلہ کیا ہے جن میں سے 32 اداروں کی جلد نجکاری کی جائے گی، 11 اداروں کی نجکاری کیلئے مشیر مقرر کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ڈیڑھ ارب ڈالر کی رقم سعودی عرب نے دی ہے اور اس رقم پر کوئی شک نہیں ہونا چاہئے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حکومت نیا ٹیکس لگانے پر غور نہیں کر رہی۔

مزید : بزنس


loading...