مولانا تنویر الحق تھانوی کو سینیٹر منتخب ہونے پر الطاف حسین کی مبارکباد

 کراچی(نیوز ڈیسک)متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے مو لانا تنویر الحق تھانوی کو سینیٹر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے ۔مولانا تنویر الحق سے ٹیلی فونک رابطے کے دوران انکا کہنا تھا کہ ہماری جدوجہد انقلاب کے لئے ہے۔الطاف حسین کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں ملک سے کرپٹ نظام کا خاتمہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں بڑے لوگوں نے قرض لیکر معاف کرائے جس سے قومی معیشت کو نقصان ہوا۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ جن لوگوں نے قرضے لے کر معاف کرائے ان سے قرضے واپس لے کر قومی خزانے میں جمع کرائے جائیں۔انکا کہنا تھا کہ ایسا نظام چاہتے ہیں جس میں قانون کی حکمرانی اور عدالتیں آزادہوں۔دوسری جانب الطاف حسین سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا تنویر الحق تھانوی کاکہنا تھا کہ متحدہ کے مشن کیلئے اپنی تمام تر توانائیاں بروئے کار لاﺅں گا۔

مزید : قومی

loading...