رواں ماہ مزید بارشوں اور گرمی کی شدت میں کمی کا امکان

رواں ماہ مزید بارشوں اور گرمی کی شدت میں کمی کا امکان
رواں ماہ مزید بارشوں اور گرمی کی شدت میں کمی کا امکان

  


لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )محکمہ موسمیات نے رواں ماہ مزید بارشوں اور گرمی کی شدت میں کمی کا امکان ظاہر کر دیا ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹو ں کے دوران کراچی اور حیدر آباد میں تیز ہواوں کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ کوئٹہ ، ژوب ، قلات اور سکھر ڈویژن میں بھی کہیں کہیں بارش ہو سکتی ہے اسی طرح اسلام آباد ، راولپنڈی اور بہاولپور ڈویژن میں بھی کہیں کہیں بارش ہوگی ۔محکمہ موسمیات نے جمعرات ا ور جمعہ کے روز بلوچستان کے اکثر علاقوں میں بھی بارش کا امکان ظاہر کیا ہے تاہم آئند ہ دو روز میں پنجاب کے میدانی علاقوں میں بارش کا امکان نہیں ۔

مزید : ماحولیات


loading...