امریکہ نے 34 سعودی طلبہ، 40 سیاح ڈی پورٹ کردئیے

امریکہ نے 34 سعودی طلبہ، 40 سیاح ڈی پورٹ کردئیے
امریکہ نے 34 سعودی طلبہ، 40 سیاح ڈی پورٹ کردئیے

  


ریاض، واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ نے 34 سعودی طلبہ اور 40 سیاحوں کو ڈی پورٹ کردیا۔ ان افراد پر بغیر لائسنس سافٹ ویئرز استعمال کرنے کا الزام ہے۔ عالمی میڈیا کے مطابق سعودی وزارت ثقافت و اطلاعات میں کاپی رائٹ کے شعبہ کے ڈائریکٹر رفیق الاوکائیلی کا کہناہے کہ اس واقعہ کے بعد مذکورہ سعودی طلبہ نے دوسرے ملکوں کی جامعات میں داخلہ لے لیا ہے۔ ڈائریکٹر کے مطابق اس سے پہلے بھی تین سعودی طلبہ کو آسٹریلیا کی جامعات میں زیر تعلیم ہوتے ہوئے اسی صورت حال کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ سعودی ذمہ دار نے بتایا کہ دو سال پہلے ایک امریکی یونیورسٹی نے اس الزام کے تحت ایک سعودی طالبہ کے لیپ ٹاپ کا معائنہ کیا تھا تاہم اس طالبہ نے یونیورسٹی انتظامیہ کو متعلقہ سافٹ ویئر خریدنے کے بل پیش کردئیے تھے جس پر یونیورسٹی انتظامیہ مطمئن ہوگئی تھی۔

مزید : بین الاقوامی


loading...