ٰ الیکشن کمیشن کی تشکیل نو ہونی چاہئے:چوہدری پرویز الٰہی

ٰ الیکشن کمیشن کی تشکیل نو ہونی چاہئے:چوہدری پرویز الٰہی
 ٰ الیکشن کمیشن کی تشکیل نو ہونی چاہئے:چوہدری پرویز الٰہی

  


لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری پرویز الہیٰ نے بھی تحریک انصاف کے موقف کی تائید کر دی۔ ان کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کے ارکان کے استعفے سب کا مطالبہ ہیں۔الیکشن کمیشن کی تشکیل نو ہونی چاہئے۔ایک نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ 4حلقوں میں دھاندلی کا مسئلہ حل نہ کیا گیا تو لوگ سڑکوں پر ہوں گے۔ جن حلقوں میں دھاندلی ہوئی انہوں نے اب تک اسے ٹھیک بھی کر لیا ہو گا۔ پنجاب کا کوئی حلقہ کھول لیں ایک بھی حلقہ ایسا نہیں جس میں دھاندلی نہ ہوئی ہو۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ دھاندلی کے بعد ہی چیف الیکشن کمشنر مستعفی ہوئے ۔ انتخابات میں سابق چیف جسٹس کی بہت زیادہ مداخلت رہی۔انکا کہنا تھا کہ انتخابی اصلاحات کیلئے سیاسی جماعتوں سے مل کر مشاورت کر رہے ہیں جلد کوئی پیشرفت نظر آئے گی۔

مزید : قومی


loading...