ملالہ یوسف زئی کا پورٹریٹ نیویارک میں نیلامی کے لئے پیش کر دیا گیا

ملالہ یوسف زئی کا پورٹریٹ نیویارک میں نیلامی کے لئے پیش کر دیا گیا
 ملالہ یوسف زئی کا پورٹریٹ نیویارک میں نیلامی کے لئے پیش کر دیا گیا

  


نیویارک (نیوز ڈیسک)برطانوی مصور کا بنایا ہوا ملالہ یوسف زئی کا پورٹریٹ نیویارک میں نیلامی کے لئے پیش کر دیا گیا۔ حاصل ہونے والی رقم بچیوں کی تعلیم پر خرچ کی جائے گی۔ ”گرل ریڈنگ“ کے عنوان سے ملالہ یوسفزئی کا یہ پورٹریٹ 2013ءمیں برطانوی مصور جوناتھن ییو نے تخلیق کیا ہے۔حاصل ہونے والی رقم بچیوں کی تعلیم پر خرچ کی جائے گی۔  نیویارک کے معروف نیلام گھر کرسٹیز کی ایسوسی ایٹ نائب صدر سارا پریٹچرڈ کا کہنا ہے کہ ملالہ یوسفزئی کم عمر اور اور باوقار ہیں۔ ان کا عزم ان کی آنکھوں سے جھلکتا ہے اور اس سلسلے میں ان کا پورٹریٹ بہت واضح ہے۔ اس لئے نیلام گھر کی انتظامیہ کو امید ہے کہ ملالہ یوسفزئی کے اس پورٹریٹ کی نیلامی سے 60 سے 80 ہزار ڈالر تک رقم حاصل ہو جائے گی۔ اس نیلامی سے ملنے والی رقم کو بچیوں کی تعلیم کے لئے قائم کئے گئے ملالہ فنڈ میں جائے گی۔ واضح رہے کہ ملالہ یوسف زئی نے سوات میں طالبان کی جانب سے بچیوں کے سکول جانے سے روکنے پر علم احتجاج بلند کیا تھا جس پر طالبان نے 2012ءمیں حملہ کرکے انہیں زخمی کر دیا تھا۔

مزید : بین الاقوامی


loading...