کراچی میں رین ایمرجنسی نافذ ، ملازمین کی چھٹیاں منسوخ

کراچی میں رین ایمرجنسی نافذ ، ملازمین کی چھٹیاں منسوخ
کراچی میں رین ایمرجنسی نافذ ، ملازمین کی چھٹیاں منسوخ

  


کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )شہر قائد میں ممکنہ بارشوں کے پیش نظر” رین ایمرجنسی “نافذ کر کے بلدیاتی اداروں کے ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں ۔ وزیر بلدیات سندھ شرجیل میمن نے کراچی میں رین ایمرجنسی نافذ کر تے ہوئے تمام بلدیاتی اداروں کے ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کر دیں اور متعلقہ اداروں کو ہدایات کی ہیں کہ ممکنہ بارشوں سے قبل برساتی نالوں اور سیوریج لائنوں کی صفائی کی جائے اور بارش کے پانی کی جلد نکاسی کے انتظامات قبل از وقت مکمل کئے جائیں ۔ یاد رہے کہ محکمہ موسمیات نے رواں ماہ ملک بھر خصوصاً کراچی اور حیدر آباد میں بارشوں کی پیش گوئی کی ہے ۔دوسری جانب بدھ کے روز شہر قائد کے بعض علاقوں میں بارش ہوئی ہے۔

مزید : کراچی


loading...