کرکٹرز کے لئے خوشخبری ،سینٹرل کنٹریکٹ کے معاوضے میں 25فیصد اضافہ

کرکٹرز کے لئے خوشخبری ،سینٹرل کنٹریکٹ کے معاوضے میں 25فیصد اضافہ
کرکٹرز کے لئے خوشخبری ،سینٹرل کنٹریکٹ کے معاوضے میں 25فیصد اضافہ

  


لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستانی کرکٹر ز کے لئے خوشخبری یہ ہے کہ پی سی بی نے سینٹرل کنٹریکٹ کے معاوضے میں 25فیصد تک اضافے کااعلان کر دیا ہے ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق ٹیسٹ میچ کی فیس میں 25فیصد اور ون ڈے کی فیس میں 10فیصد اضافہ کر دیا گیا ہے،جس میں تمام کیٹگریز کے کھلاڑی شامل ہوں گے۔ ”سونے پے سہاگہ “یہ ہے کہ اضافے کا اطلاق یکم جنوری 2014سے کیا جائے گا۔یعنی کہ جن کھلاڑیوںنے رواں سال ورلڈ ٹی 20اور ایشیا کپ میں شرکت کی تھی ان کوبھی اضافی معاوضہ ملے گا ۔ پی سی بی کے مطابق سینٹرل کنٹریکٹ پانے والے کھلاڑیوں کا اعلان سمر کیمپ کے بعد کیا جائےگا

مزید : کھیل


loading...