جیو کیخلاف درخواست ،پیمرا کا وزارت قانون کو رائے دینے سے انکار

جیو کیخلاف درخواست ،پیمرا کا وزارت قانون کو رائے دینے سے انکار
جیو کیخلاف درخواست ،پیمرا کا وزارت قانون کو رائے دینے سے انکار

  


اسلام آباد(نیوز ڈیسک)جیو نیوز کیخلاف درخواست کا معاملہ ایک بار پھر لٹک گیا۔ جیو کیخلاف درخواست بارے پیمرا نے وزارت قانون کو براہ راست رائے دینے سے انکار کر دیا ہے ۔دوسری جانب پیمرا کے انکار کے بعد اس معاملے پر وزارت اطلاعات سامنے آگئی ہے۔اب جیو کیخلاف درخواست پر وزارت اطلاعات سے رائے طلب کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق وزارت اطلاعات کی جانب سے جیو کے حق میں رائے دئیے جانے کا قوی امکان ہے۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس معاملے پر وزارت اطلاعات یہ موقف اختیار کرنیوالی ہے کہ شکایت صرف عام فرد یا ادارے کی جانب سے کی جاسکتی ہے۔

مزید : قومی /Headlines


loading...