پولیس کی کارروائی ، 3بچے بازیاب ، ماسٹر مائنڈ گرفتار

پولیس کی کارروائی ، 3بچے بازیاب ، ماسٹر مائنڈ گرفتار
پولیس کی کارروائی ، 3بچے بازیاب ، ماسٹر مائنڈ گرفتار

  


ملتان (مانیٹرنگ ڈیسک )پولیس نے نواحی علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے بچوں کو اغوا کرنے والے گروہ کے سرغنہ کو گرفتار کرکے 3بچوں کو بازیاب کر لیا ہے جبکہ گروہ کے دو ارکان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس حکام کے مطابق بازیاب ہونے والے بچوں کا تعلق کراچی کے علاقہ ناظم آباد اور مہران ٹاون سے ہے ،بچوں نے انکشاف کیا ہے کہ ملزمان اغوا کے بعد ان پر تشدد کرتے اورچوریاں کرنے پر مجبور کرتے۔بازیاب ہونے والے بچوں نے بتایا کہ ہمیں لاری اڈا، نشتر ہسپتال اور چوک کمہاراں سمیت مختلف رش والی جگہوں پر وارداتیں کرنے کے لئے بھیجا جا تا تھا۔

مزید : ملتان


loading...