نوابشاہ:تیز آندھی،بارش سے حادثات، ماں 2بچوں سمیت جاں بحق،40افراد زخمی

نوابشاہ:تیز آندھی،بارش سے حادثات، ماں 2بچوں سمیت جاں بحق،40افراد زخمی
نوابشاہ:تیز آندھی،بارش سے حادثات، ماں 2بچوں سمیت جاں بحق،40افراد زخمی

  


نوابشاہ(مانیٹرنگ ڈیسک)نوابشاہ میں تیز آندھی کے نتیجے میں درخت گرنے سے خاتون اپنے دو بچوں سمیت جاں بحق ہوگئی۔اطلاعات کے مطابق علاقے میں تیز بارش ہو رہی تھی کہ خاتون نے اپنے2 بچوں سمیت بارش سے بچنے کیلئے ایک درخت کے نیچے پناہ لے لی ۔افسوسناک حادثہ اسوقت پیش آیا جب تیز آندھی چلنے سے درخت گر گیا۔درخت گرنے کے نتیجے میں خاتون موقع پر دم توڑ گئی جبکہ دونوں بچوں کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال پہنچایا گیا لیکن دونوں بچے بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ دوسری جانب نوابشاہ ہی میں تیز آندھی اور بارش کے نتیجے میں پیش آنیوالے حادثات کے نتیجے میں40افراد زخمی ہو گئے۔

مزید : قومی /اہم خبریں


loading...