لیسکو کی نا اہلی نے خاندان کا واحد کفیل چھین لیا

لیسکو کی نا اہلی نے خاندان کا واحد کفیل چھین لیا
لیسکو کی نا اہلی نے خاندان کا واحد کفیل چھین لیا

  


لاہور(ملک خیا م رفیق)ساندہ کے علاقہ میں گلی میں کھیلتے بچوں کو بلانے کے لئے چھت پر جانے والا دو بچوں کا باپ رکشہ ڈرائیورکرنٹ لگنے سے ہلا ک ہو گیا۔ اہل محلہ کے مطابق مو ت لیسکوکی غفلت سے ہوئی،لٹکتی تاروں کی وجہ سے پہلے بھی اس گلی میں دوافراد جان کی باز ی ہار چکے ہیں۔ تفصیلا ت کے مطا بق ساند ہ کے علاقہ دھوپ سڑی کارہا ئشی وقار اپنے بچوں فضل اور طا لب کو بلانے کے لئے چھت پر گیااور گلی میں جھانکنے پر لٹکتی ہو ئی تاروں سے چھو جانے کی وجہ سے جھلس گیا۔اسے فوری طور پر طبی امداد کے لئے ہسپتال لے جا یا گیا لیکن راستے میں ہی مو ت نے اسے مات دیدی۔ہسپتال میں ڈاکٹروں نے مو ت کی تصدیق کر دی۔مو ت کی اطلا ع گھر پہنچنے پر گھر میں گہرام مچ گیا۔متوفی کی بیوہ اور بچوں پر غشی کے دورے پڑتے رہے جس سے پورے محلے کی فضا ء سوگوار ہو گئی۔ متوفی کو آہوں اور سسکیوں میں سپردخاک کر دیا گیا۔متوفی دو بچوں کا باپ تھا اور رکشہ چلا کر بیوی بچو ں کا پیٹ پالتا تھا۔متوفی کی بیوہ عاشی نے روزنا مہ پاکستان سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ ہم غریب لو گ ہیں۔میر ا خاوند گھر کا واحد کفیل تھا اس کی مو ت نے ہمیں بے آسرا کر دیا ہے۔جبکہ کہ متوفی کے بھائی ندیم کاکہنا تھاکہ متوفی گھر میں سب سے چھو ٹا تھا اور دوسروں کا بہت خیا ل رکھتا تھا، اس کے جا نے سے پیدا ہو نے خلا ء کو ہمیشہ محسوس کر تے رہیں گے۔اہل محلہ کے مطا بق وقار کی مو ت واپڈ اکی نا اہلی کی وجہ سے ہوئی گلی میں لٹکنے والی تاروں سے پہلے بھی دو افراد جان سے ہاتھ دھو چکے ہیں۔متوفی کو سینکڑوں افراد کی موجود گی اور اہل خانہ کی آہوں وسسکیوں میں سپرد خا ک کر دیا گیا۔

مزید : لاہور


loading...