پاک بھارت دو طرفہ کرکٹ کی بحالی پر اتفاق

پاک بھارت دو طرفہ کرکٹ کی بحالی پر اتفاق
پاک بھارت دو طرفہ کرکٹ کی بحالی پر اتفاق

  


لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان اور بھارت کے درمیان دو طرفہ کرکٹ کی بحالی پر اتفاق ہو گیا ، پی سی بی اور بی سی سی آئی کے درمیان ایک مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کر دیئے گئے ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق پاک بھارت دو طرفہ کرکٹ کی بحالی پر اتفاق ہوگیا ہے جس کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان 2015سے 2023تک چھ سیریز کھیلی جائیں گی، جن میں 14ٹیسٹ ، 30ایک روزہ میچز اور 12ٹی 20شامل ہوں گے۔ پی سی بی حکام کے مطابق چارسیریز کی میزبانی پاکستان اور 2کی بھارت کو ملے گی ،دو طرفہ سیریز کے حتمی معاملات جلدطے کرکے قانونی معاہدے پر دستخط کر لئے جائیں گے۔

مزید : کھیل /اہم خبریں


loading...