رنگ بدلنے والی ٹی شرٹ

رنگ بدلنے والی ٹی شرٹ
 رنگ بدلنے والی ٹی شرٹ
کیپشن: T shirt

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک (نیوز ڈیسک) رنگ برنگے لباس ہماری شخصیت اور خوبصورتی میں بھی رنگ بھر دیتے ہیں اور اسی لئے ہم روز نئے سے نئے رنگوں کے لباس زیب تن کرتے ہیں۔ لباس کے رنگوں کو مزید رنگینی دینے کیلئے عالمی شہرت یافتہ کمپنی ”گیپ“ نے اب ایک ایسی شرٹ تیار کردی ہے جو خود ہی رنگ بدلے گی۔ اس شرٹ کی تیاری میں ایک مخصوص الٹروائلٹ روشنائی استعمال کی گئی ہے جس کی مدد سے سورج کی روشنی پڑنے پر اس شرٹ کا رنگ خود بخود بدلنے لگے گا۔ ابتدائی طور پر اس شرٹ کے سات نمونے متعارف کروائے گئے ہیں جن پر آرٹ کے مختلف نمونے بنے ہوئے ہیں۔ سورج کی روشنی پڑنے پر شرٹ کا بلیک اینڈ وائٹ رنگ سرخ، سبز اور دیگر رنگوں میں بدل جاتا ہے اسی طرح شرٹوں پر سورج کی روشنی پڑنے سے ان پر خوبصورت تصویریں بھی نظر آنے لگتی ہیں۔ ان شرٹوں کو ”وژن ائےر“ نامی کمپنی کے تعاون سے تیار کیا گیا ہے جو کہ منفرد قسم کے مٹیریل سے کپڑے تیار کرنے کیلئے مشہور ہے۔ اس جادوئی شرٹ کی تعارفی قیمت 35 ڈالر مقرر کی گئی ہے اور نیویارک میں ہونے والی ایک نمائش میں اسے شائقین کے سامنے پیش کردیا گیا ہے۔

مزید :

ادب وثقافت -