کپڑے دھونے والی گیند آنے کو ہے

کپڑے دھونے والی گیند آنے کو ہے
کپڑے دھونے والی گیند آنے کو ہے

  


نیویارک (نیوز ڈیسک) کپڑے دھونا کوئی آسان کام نہیں اور اس کیلئے جن مراحل میں سے گزرنا پڑتا ہے وہ ہم میں سے اکثر کیلئے تھکاوٹ اور پریشانی کا باعث بنتے ہیں۔ مگر اب واشنگ مشین سے کپڑے دھونے کا دور ختم ہونے والا ہے اور اس کی جگہ لینے والی ہے ایک ”واشنگ بال“ یہ گولہ آپ کے کپڑے دھونے کے عمل کو اس قدر آسان بنادے گی کہ آپ کو یقین ہی نہیں آئے گا۔ کو لمبیا یونیورسٹی کے طالب علم ہوان کاملو نے کپڑے دھونے کیلئے ایک ایسی گیند نما مشین تیار کی ہے کہ جسے بس آپ کپڑوں کی ٹوکری میں ڈال دیں اور یہ فوری کپڑوں کو صاف کردے گی اور سکھا بھی دے گی۔ اس کے اندر پانی سے بھاپ پیدا ہوتی ہے جو کہ برقی چارج کی حامل ہوتی ہے۔ اس گولے کے ارتعاش کے ذریعے بھاپ کپڑوں میں موجود میل کے ذرات کے ساتھ چپک جاتی ہے اور پھر گولے کی مقناطیسی سطح بھاپ کو میل کے ذرات سمیت اپنی طرف کھینچ لیتی ہے۔ پھر گرم ہوا کے ذریعے یہ کپڑوں کو سکھا بھی دیتی ہے۔ یہ ”واشنگ بال“ نہ صرف پانی کی معمولی سے مقدار استعمال کرتی ہے بلکہ توانائی بھی بہت کم خرچ کرتی ہے۔

مزید : بزنس


loading...