ہوائی’ قلعہ‘ ہوا میں اڑ گیا، تین بچے زخمی

ہوائی’ قلعہ‘ ہوا میں اڑ گیا، تین بچے زخمی
 ہوائی’ قلعہ‘ ہوا میں اڑ گیا، تین بچے زخمی

  


نیویارک (نیوز ڈیسک) امریکی شہر نیویارک میں پیش آنے والے ایک ناقابل یقین حادثے میں ایک اُچھل گھر (پلاسٹک کا پلیٹ فارم جس میں ہوا بھر کے بچ اس کے اوپر اچھلتے ہیں) تین بچوں کو ہوا میں اڑا لے گیا۔ شہر کے ساﺅتھ گلینز فال نامی علاقے میں 5 اور 6 سال کے دو بچے اور ایک 10 سالہ بچی اس اُچھل گھر میں اُچھل کود کررہے تھے کہ اچانک ہوا کے ایک انتہائی طاقتور جھونکے نے اُچھل گھر کو گھمانا شروع کردیا اور پھر دیکھنے والوں کے خوف کی کوئی حد نہ رہی جب انہوں نے دیکھا کہ بچوں سمیت یہ اُچھل گھر ہوا میں بلند ہونا شروع ہوگیا اور 50 فٹ کی خطرناک بلندی تک پہنچ گیا۔ جونہی یہ ہوا میں بلند ہونا شروع ہوا تو 10 سالہ بچی نیچے گر گئی اور اسے صرف معمولی خراشیں آئیں۔ مگر باقی دو بچے تقریباً 15 فٹ کی بلندی سے گرے اور انہیں شدید زخم آئے۔ ان میں سے ایک بچہ ایک گاڑی کے اوپر گرا جبکہ دوسرا ایک سڑک پر ایک مقامی شخص نے بتایا کہ ایک بچے کو سر پر شدید چوٹ آئی ہے جبکہ دوسرے کے دونوں بازو ٹوٹ گئے ہیں، زخمی بچوں کو ہسپتال داخل کروادیا گیا ہے۔

مزید : سائنس اور ٹیکنالوجی


loading...