ترکی سے اظہار یکجہتی کیلئے حکومت پاکستان کا کل یوم سوگ منانے کا اعلان

ترکی سے اظہار یکجہتی کیلئے حکومت پاکستان کا کل یوم سوگ منانے کا اعلان
ترکی سے اظہار یکجہتی کیلئے حکومت پاکستان کا کل یوم سوگ منانے کا اعلان

  


 اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ترکی کی کان میں دھماکے سے245افراد جاں بحق ہو گئے، حکومت پاکستان نے ترکی سے افسوس ناک حادثہ پر اظہار افسوس اور یکجہتی کیلئے کل پاکستان میں یوم سوگ منانے کا اعلان کر دیا۔ ترکی کی کان میں دھماکے سے ہونیوالی سینکڑوں ہلاکتوں سے ترکی میں غم و اندوہ کی فضا ہے ۔ پاکستان کے وزیر اعظم میاں نواز شریف کی ہدایت پر حکومت پاکستان نے کل یوم سوگ کا اعلان کیا ہے جبکہ وزیر اعظم میاں نواز شریف نے ترک وزیر اعظم کو خط لکھا ہے ۔خط میں حادثے میں ہلاک ہونے والوں کے ورثاءسے اظہا ر تعزیت کرتے ہوئے وزیر اعظم نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا بھی کی ہے۔وزیر اعظم نے اپنے خط میں وزیر اعظم طیب اردگان کے توسط سے ترک عوام سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی عوام اورحکومت اس دکھ میں ترک عوام کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں اورامدادی کارروائیوں میں حکومت پاکستان ہر قسم کے تعاو ن کیلئے تیار ہے۔

مزید : قومی /Headlines


loading...