ادرک کے حیران کن فوائد

ادرک کے حیران کن فوائد
ادرک کے حیران کن فوائد

  


لندن (نیوز ڈیسک) ادرک کا نام آتے ہی ذہن میں مزے مزے کے چٹ پٹے کھانوں کا تصور ابھرتا ہے۔ اس کا استعمال مشرقی ممالک میں دو ہزارسال سے بھی زائد عرصہ سے کھانوں کو پر لطف بنانے کے علاوہ بیماریوں سے بچنے کیلئے بھی کیا جاتا ہے۔ معدے کی صحت، نظام انہضام کو بہتر بنانے اور گھبراہٹ، بے چینی اور جی متلانے جیسے مسائل کے علاج کیلئے ادرک کا استعمال صدیوں سے جاری ہے۔ صحت کیلئے ادرک فوائد ان گنت ہیں، ایک تحقیقی سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ کینسر کے علاج کیلئے کی جانے والے عمل کو کیموتھراپی کے بعد جی گھبرانے اور متلی ہونے کی کیفیت میں ادرک کے استعمال سے کمی کی جاسکتی ہے۔ دوران خون کو بہتر بنانے اور کمر کے نچلے حصے میں درد کو دور کرنے کیلئے بھی ادرک بہت مفید ہے۔ جسم کے دردوں، میگرین اور خواتین میں مخصوص ایام کے دوران ہونے والے درد کو رفع کرنے کیلئے بھی ادرک کا استعمال بہت مفید ہے۔ ادرک کے استعمال سے پیشاب میں پروٹین کی مقدار کم ہوجاتی ہے اور اس طرح گردوں کے نقصان سے بچا جاسکتا ہے۔ جوڑوں کے درد اور نزلہ زکام میں بھی اس کا استعمال اضافہ دیتا ہے۔ اگر آپ خون کو پتلا کرنے والی ادویات استعمال کررہے ہیں تو ادرک کا استعمال ڈاکٹر کے مشورے کے بغیر نہ کریں۔

مزید : تعلیم و صحت


loading...