گوانتانامو بے میں ایک اور خفیہ جیل بنانے کی تیاریاں

گوانتانامو بے میں ایک اور خفیہ جیل بنانے کی تیاریاں
گوانتانامو بے میں ایک اور خفیہ جیل بنانے کی تیاریاں

  


واشنگٹن (نیوز ڈیسک) دنیا میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی علامت بن جانے والی امریکہ کی بدنام زمانہ جیل ”گوانتا نامو بے“ سے امریکہ کو اتنی محبت ہے کہ پوری دنیا کی مخالفت کے باوجود نہ صرف اس کو ختم نہیں کیا گیا بلکہ اس کی تزئین و آرائش کیلئے کروڑوں ڈالر خرچ کئے جارہے ہیں۔ پچھلے سال کیوبا میں قائم اس جیل میں نئی تعمیرات کیلئے تقریباً 5 کروڑ ڈالر کا تخمینہ لگایا گیا تھا لیکن اب اس میں ایک نئے میٹنگ روم اور کلینک کے اضافے کی تجویز کے بعد اس کا بجٹ تقریباً 7 کروڑ ڈالر ہوگیا ہے۔ اس جیل کے قیدیوں میں سی آئی اے کے 15 سابقہ قیدی اور ورلڈ ٹریڈ سنٹر حملوں کا مبینہ ماسٹر مائنڈ خالد شیخ محمد بھی شامل ہے۔ گوانتا ناموبے جیل میں کیمپ 7 نامی اس نئے اضافے کی بہت کم تفصیلات دستیاب ہیں اور اس کی اصل نوعیت اور کل اخراجات کے بارے میں کسی کو معلوم نہیں۔

مزید : بین الاقوامی


loading...