لمبی عمر کا راز پتہ لگ گیا

لمبی عمر کا راز پتہ لگ گیا
لمبی عمر کا راز پتہ لگ گیا

  


نیویارک (نیوز ڈیسک) قدرت یہ پسند نہیں کرتی کہ آپ اپنی قیمتی زندگی کو بے مقصد گزار دیں اور اسی لئے بامقصد زندگی گزارنے والوں کی نہ صرف عمر لمبی ہوتی ہے بلکہ وہ زیادہ صحتمند اور خوش و خرم بھی رہتے ہیں۔ سائیکولوجیکل سائنس نامی جریدنے میں شائع ہونے والی پروفیسر پیٹرکی ہل کی تحقیق نے یہ ثابت کیا تھا ہے کہ وہ افراد لمبی عمر پاتے ہیں جو اپنی زندگی گزارنے کیلئے کوئی سمت متعین کرلیتے ہیں اور جن کے سامنے کوئی مقصد ہوتا ہے۔ انہوں نے یہ نتائج امریکہ میں ہونے والی ایک 14 سالہ تحقیق سے اخذ کئے ہیں جس میں 6 ہزار افراد کا مطالعہ کیا گیا ہے۔ پروفیسر پیٹرک نے بتایا کہ اس کی وجہ یہ ہوسکتی ہے کہ جب آپ زندگی کا کوئی مقصد متعین کرلیتے ہیں تو اس کے حصول کیلئے آپ کو اپنی زندگی میں محنت، کوشش اور تک و دو جیسی تبدیلیاں کرنا پڑتی ہیں جو آپ کو تندرست رکھتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریٹائر ہونے والے لوگوں اور بزرگوں کو فارغ رہنے کی بجائے مصروف رہنے سے صحت اور لمبی زندگی کے فوائد حاصل ہوسکتے ہیں لیکن آپ اپنی زندگی کا مقصد جتنا جلدی معلوم اور متعین کرلیں اتنا ہی آپ کیلئے اچھا ہے۔

مزید : تعلیم و صحت


loading...