وینا ملک کی عبدالستار ایدھی کوبھی پیشکش

وینا ملک کی عبدالستار ایدھی کوبھی پیشکش
وینا ملک کی عبدالستار ایدھی کوبھی پیشکش

  


کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )وینا ملک نے عبدالستار ایدھی کو گردہ عطیہ کرنے کی پیشکش کر دی ۔ وینا ملک اپنے شوہر اسد خٹک کے ہمراہ عبدالستار ایدھی کی تیمار داری کے لئے ایدھی سنٹر میٹھا در پہنچیں،وینا اور ان کے شوہر کا شاندار استقبال کیا گیا۔ وینا ملک اور ان کے شوہر نے عبدالستار ایدھی کی طبیعت دریافت کی اور انسانیت کے لئے ان کی خدمات کو سراہا۔وینا نے انہیں پیش کش کی کہ اگر ضرورت پڑی تو وہ ایدھی صاحب کے لئے اپنا گردہ بھی عطیہ کردیں گی اس پر انہیں فخر ہوگا ۔ جوڑے نے ایدھی سنٹر میں موجود بے سہارا بچوں سے بھی ملاقات کی ، ان سے نعتیں اورنغمے سنے، ہندوستان سے تعلق رکھنے والی ایک معذور بچی نے وینا ملک سے واپس اپنے ملک بجھوانے کے لئے مدد کی درخواست کی جس پر انہوں نے تعاون کی یقین دہانی کرائی،وینا اس موقع پر بچوں سے گھل مل گئیں خوب ہلہ گلا کیا اور رقص بھی کر کے دکھایا۔

مزید : تفریح /اہم خبریں


loading...