چھپ چھپ کر جوڑے کو ’مصروف عمل ‘دیکھنے والا پادری گرفتار

چھپ چھپ کر جوڑے کو ’مصروف عمل ‘دیکھنے والا پادری گرفتار
چھپ چھپ کر جوڑے کو ’مصروف عمل ‘دیکھنے والا پادری گرفتار
کیپشن: padri

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک (نیوز دیسک) امریکہ میں مذہبی تعلیم کے ایک پروفیسر نے جو کہ ایک چرچ کے پادری کے فرائض بھی سرانجام دے رہے تھے، اپنی روز مرہ مصروفیات کے ساتھ ایک ایسا مشغلہ بھی شروع کر رکھا تھا کہ جس کی وجہ سے انہیں اپنی پروفیسری اور پادریت سے محروم ہوکر جیل جانا پڑ گیا ہے۔ موصوف ایک گھر کی دیوار کے ساتھ سیڑھی لگا کر بیڈ روم میں جاری انتہائی پرائیویٹ نوعیت کی کارروائی سے محظوظ ہورہے تھے۔ بیالیس سالہ پروفیسر جیرمی گرنل نے کینٹ کاﺅنٹی کی ایک عدالت کے سامنے اعتراف کرلیا ہے کہ وہ کینن ٹاﺅن شپ کے علاقے میں ایک گھر کی دیوار کے ساتھ سیڑھی لگا کر دوسری منزل کی کھڑکی سے گھر کے بیڈروم میں جھانکتے تھے اور اندر موجود جوڑے کو ان کے ایک خاص کام میں مشغول دیکھ کر لطف اندوز ہوتے تھے۔ پروفیسر صاحب کی ایک ایسی ہی کوشش کے دوران صاحبِ خانہ نے ان کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔ پروفیسر صاحب کو اس تماش بینی کی پاداش میں دو سال تک جیل ہوسکتی ہے جبکہ اپنی دونوں ملازمتوں سے وہ پہلے ہی فارغ کردئیے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ یہ پروفیسر صاحب شادی شدہ بھی ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -