فیس بک امریکی سیکیورٹی ادارے کی گرفت میں

فیس بک امریکی سیکیورٹی ادارے کی گرفت میں
فیس بک امریکی سیکیورٹی ادارے کی گرفت میں

  


واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) سی آئی اے کے سابقہ ایلکار ایڈورڈ سناﺅڈن کی طرف سے فاش کئے گئے رازوں کے منظر عام پر آنے کے بعد دنیا بھر میں امریکہ کے جاسوسی نیٹ ورک کے خوفناک پھیلاﺅ کے انکشافات ہورہے ہیں۔ اب یہ تازہ انکشاف ہوا ہے کہ امریکہ کی نیشنل سیکیورٹی ایجنسی دنیا کے سب سے بڑے سوشل نیٹ ورک فیس بک میں بھی انتہائی گہرائی تک سرایت کرچکی ہے اور عام لوگوں کی پرائیویٹ معلومات بھی اب امریکہ کے جاسوسی اداروں کی پہنچ میں ہیں۔ نیشنل سیکیورٹی ایجنسی کی خفیہ دستاویزات سے پتا چلا ہے کہ یہ ایجنسی لوگوں کی معلومات کو چرانے کیلئے فیس بک کو بہتر عمدہ ذریعہ سمجھتی ہے اور فیس بک استعمال کرنے والے ہر شخص کی ذاتی معلومات امریکہ کی جاسوسی کی زد میں ہیں۔ ان دستاویزات سے پتہ چلا ہے کہ فیس بک کے سیکیورٹی سسٹم میں کمزوریوں اور انٹرنیٹ پر ڈیٹا کی منتقلی کیلئے استعمال ہونے الے ہائپر ٹیکٹ ٹرانسفارمر پروٹوکول (HTTP) کو استعمال کرکے امریکہ کی خفیہ ایجنسیاں دنیا بھر کے لوگوں کی تصاویر، ویڈیوز اور پیغامات کے علاوہ ان کے دوسرے لوگوں سے تعلقات اور گھر کے ایڈریس تک کی معلومات حاصل کررہی ہے۔

مزید : سائنس اور ٹیکنالوجی


loading...