سعودی عرب میں غیر ملکیوں کی بڑھتی ہوئی خودکشیاں

سعودی عرب میں غیر ملکیوں کی بڑھتی ہوئی خودکشیاں
سعودی عرب میں غیر ملکیوں کی بڑھتی ہوئی خودکشیاں

  


ریاض ( بیورورپورٹ) سعودی عرب میں رہائش پذیر غیرملکیوں میں خودکشی کی شرح خطرناک حد تک بڑھ گئی۔ سعودیہ کی وزارت صحت کی طرف سے جاری رپورٹ میں کہا گیا کہ گزشتہ سال 488 افراد نے خودکشی کی جس میں تین چوتھائی تعداد ان غیر ملکی مردوں کی ہے جو یہاں کام کرنے آئے ہیں۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ملک بھر سے کل 3 ہزار افراد کی نعشوں میں سے آدھی تعداد خودکشی یا حادثات میں مرنے والوں کی ہے اور مرنے والوں میں 60 فیصد کا تعلق غیرملکیوں خصوصاً پاکستان اور بھارت سے ہے۔ تاہم مرنے والوں میں 10 فیصد افراد کی نعشوں کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی ہے۔یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ مرنے والے افراد میں سے اکثریت کا پوسٹمارٹم بھی نہیں کیا گیا۔

مزید : جرم و انصاف


loading...