قد بڑھانے کے لئے مفید کھانے

قد بڑھانے کے لئے مفید کھانے
قد بڑھانے کے لئے مفید کھانے

  


نیودہلی (بیورورپورٹ ) چھوٹے قد کو عمومی طور پر انسانی شخصیت کی بہت بڑی خامی تصور کیا جاتا ہے کیوں کہ چھوٹے قد کے حامل لوگ اکثر اعتماد کی کمی اور احساس محرومی کا شکار ہوتے ہیں۔ لوگوں کی اس پریشانی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مختلف کمپنیوں نے مارکیٹ میں قد بڑھانے کے لئے بہت سی مصنوعات متعارف کروا رکھی ہیں، جن کے اکثر مطلوبہ نتائج برآمد نہیں ہوتے۔ حقیقت یہ ہے کہ چھوٹے یا بڑے قد کا انحصار انسانی جینز اور کسی حد تک خوراک اور ورزش پر ہوتا ہے۔ ماہرین کے مطابق ایک مرد 25 سال جبکہ خاتون 18یا19برس تک قد بڑھنے کے مراحل طے کر لیتی ہے۔ انسانی جسم میں موجود ایچ جی ایچ(Human Growth Hormone) قد بڑھانے کا باعث ہوتا ہے۔ اسی لئے ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسی خوراک کا زیادہ استعمال کیا جائے جو مذکورہ ہارمون کو فعال کرنے میں معاون ثابت ہوں۔ یہاں ہم آپ کو ایسی چیزوں کے متعلق بتائیں گے، خوراک کے ذریعے جن کا حصول آپ کے قد کو بڑھا سکتا ہے۔
پروٹین:
پروٹین جسمانی نشوونما کا اہم جزو ہیں، جو جسمانی ریشوں (Tissues) کو مضبوط بنا کر قد بڑھانے کا سبب بنتے ہیں۔ پروٹین امینوایسڈ پر مشتمل ہوتے ہیں جو ہارمونز کی نشوونما اور ہڈیوں کی مضبوطی کے لئے لازم ہے۔ پروٹین کے حصول کا بڑے ذرائع مچھلی، انڈہ، دودھ اور پھلی دانہ(سبزی کی ایک قسم) ہے۔
وٹامنز:
وٹامن ڈی مضبوط ہڈیوں کے لئے ناگزیز ہے اور اس کی کمی کمزور ہڈیوں اور چھوٹے قد کی صورت میں رونما ہوتی ہے۔ جسم کی نارمل نشوونما کے لئے وٹامن ڈی کے علاوہ اے، سی، بی1،بی2 اور وٹامن ایف بھی ضروری ہیں۔ اور یہ سب وٹامن پھلوں اور سبزیوں میں کثیر تعداد میں پائے جاتے ہیں۔
منرلز:
منرلز میں شامل میگنیشیم، فاسفورس، فلورائیڈ، آئیوڈین اور آئرن قد اور جسم کی نشوونما میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
اس کے علاوہ غذا کی 10 اقسام آپ کے قد کو بڑھا سکتی ہیں، جن میں دودھ، ڈیری فوڈز، پھل اور سبزیاں، چکن، بیف (بڑاگوشت)، دالیں، انڈے، سویابین، جوءاورمونگا کیلشیم شامل ہے۔

مزید : تعلیم و صحت


loading...