تھوڑی دیر کیلئے انگلیوں سے اس طرح کا نشان بنانے سے کیا ہوتا ہے؟ جان کر آپ آزمائے بغیر نہ رہ سکیں گے

تھوڑی دیر کیلئے انگلیوں سے اس طرح کا نشان بنانے سے کیا ہوتا ہے؟ جان کر آپ ...
تھوڑی دیر کیلئے انگلیوں سے اس طرح کا نشان بنانے سے کیا ہوتا ہے؟ جان کر آپ آزمائے بغیر نہ رہ سکیں گے

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

نیویارک(نیوزڈیسک) ہم دن میں کئی طرح کی مشکل صورتحال سے دوچار ہوتے رہتے ہیں۔بعض اوقات ہمار ذہنی تناﺅ ان مشکلات کی وجہ سے اس قدر زیادہ ہوجاتا ہے کہ ہمیں سمجھ ہی نہیں آتی کہ اس پر کیسے قابو پایا جائے لیکن آج ہم آپ کو انگلیوں اور ہاتھ کی مدد سے ذہنی تناﺅ کم کرنے اور جسم میں بھرپور طاقت بھرنے کے طریقے بتائیں گے۔یہ نشانات جنہیں ورزش یا ہاتھوں کا یوگابھی کہا جاتاہے آپ اپنے گھر یا دفتر پر بیٹھے بآسانی کرسکتے ہیں۔اس قسم کی ورزشوں سے آپ اپنے ہاتھوں کو حرکت میں میں لاتے ہوئے جسم کے تناﺅ کو کم ،دماغی استطاعت کو بڑھاتے ہیں اور جسم کو ساتھ ہی طاقت بھی فراہم کرتے ہیں۔

دماغی طاقت کے لئے

اپنے انگوٹھے اور شہادت کی انگلی سے بیضوی دائرہ بنائیں،یہ ’اوکے‘کے سائن کی طرح لگے گا۔اس پوزیشن میں انگلی اورانگوٹھے پر دباﺅ بڑھائیں۔ماہرین کامانناہے کہ اس طرح دماغ اور جسم کو بہت سکون ملتا ہے اور اگر کلائی میں درد ہوتو وہ بھی ٹھیک ہوجاتی ہے۔

نظام انہضام کے لئے

اپنی شہادت کی انگلی کو انگوٹھے کی جڑ میں لے جائیں اور باقی تینوں انگلیوں کو سیدھا رکھتے ہوئے گول دائرہ بنائیں۔اس طرح کی ورزش کرنے والوں کا ماننا ہے کہ انہیں یہ پوزیشن بنانے سے معدے کے جملہ امراض ٹھیک ہوئے۔انہیں قبض سے نجات ملی اور گیس کے مشکل پر بھی قابو پانے میں مدد ملی۔

استحکام کے لئے

اپنی رنگ والی انگلی کو انگوٹھے سے خم دیتے ہوئے جوڑیں اور باقی انگلیوں کو سیدھا رکھیں۔اس کی وجہ سے آپ کو جسم میں استحکام کے ساتھ ہی جسم میں طاقت آتی ہوئی محسوس ہوگی۔

میٹابولزم کے لئے

اگر آپ اپنے میٹابولزم کو تیز کرنا چاہتے ہیں تو اپنی رنگ والی انگلی کو ہتھیلی پر لاتے ہوئے اوپر سے اپنے انگوٹھے کی مدد سے دبائیں جبکہ باقی تینوں انگلیاں سیدھی رہیں۔اس ورزش کی وجہ سے آپ کو میٹابولزم تیز ہوگا اور وزن کم کونے میں مدد ملے گی۔

دوران خون کے لئے

اپنی سب سے چھوٹی انگلی کی پور اور انگوٹھے کے پور کو ملائیں اور زور دیں۔اس کی وجہ سے دوران خون بہترہوگا اور جلد میں تازگی آئے گی۔

طاقت کے لئے

اپنی سب سے چھوٹی اور رنگ والی انگلیوں کے پوروں کو انگوٹھے کے پوروں سے ملائیں اور باقی دونوں انگلیوں کو سیدھا رکھیں،اس کی مدد سے آپ کے جسم میں طاقت آئے گی۔اگر آپ سستی کی وجہ سے تنگ ہیں تو یہ کرنے سے آپ کو کافی افاقہ ہوگا۔

مزید : ڈیلی بائیٹس