48 دن تک بے ہوش رہنے والا آدمی بالآخر ہوش میں آیا تو سب سے پہلے کیا چیز مانگی؟ جان کر آپ کو بھی ہنسی آجائے گی

48 دن تک بے ہوش رہنے والا آدمی بالآخر ہوش میں آیا تو سب سے پہلے کیا چیز مانگی؟ ...
48 دن تک بے ہوش رہنے والا آدمی بالآخر ہوش میں آیا تو سب سے پہلے کیا چیز مانگی؟ جان کر آپ کو بھی ہنسی آجائے گی

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) کوئی مریض طویل عرصے تک بے ہوش رہے تو ہوش میں آتے ہی اپنے پیاروں کے متعلق پوچھتا ہے مگر یہ امریکی شخص 48دن بے ہوش رہا اور جب ہوش میں آیا تو اس کی زبان پہلا لفظ ایسا آیا کہ آپ سن کر ہنسی نہ روک پائیں گے۔ برطانوی اخبار ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا کا 35سالہ جیک بوتھ نمونیا کا شکار ہوا جس پر اسے ہسپتال داخل کروا دیا گیا۔ ہسپتال میں اسے دل کا دورہ پڑا اور وہ بے ہوش ہو گیا۔ 48دن بعد جب جیک کومہ سے باہر آیا تو اس پہلافقرہ یہ بولا کہ ”مجھے ٹیکو(Teco) چاہئیں۔“ ٹیکو میکسیکو کی ایک فاسٹ فوڈ چین ٹیکو بیل کی پراڈکٹ کا نام ہے۔ جیک ٹیکوکا اس قدرعادی تھا کہ ڈیڑھ ماہ سے زائد عرصہ بعد ہوش میں آتے ہی اس نے ٹیکو کھانے کے لیے مانگ لیے۔

انرجی ڈرنک پیتے ہی آپ کے جسم میں کیا تبدیلی آتی ہے؟ جواب ایسا جو کسی نے سوچا بھی نہ تھا

رپورٹ کے مطابق جیک کا بھائی جیسن سکوارٹزاس کی تیمارداری کے لیے اس کے پاس تھا۔ جیسن کا کہنا ہے کہ ”جب جیک ہوش میں آنا شروع ہوا تو نیم غنودگی کے عالم میں بھی وہ لفظ ”ٹیکو “ہی بڑبڑاتا رہا مگر تب ہمیں سمجھ نہیںآئی۔ جب وہ قدرے ہوش میں آیا اوراس کی آواز صاف ہوئی تب ہمیں معلوم ہوا کہ وہ ٹیکو مانگ رہا تھا۔ ہوش میں آنے کے بعد جب اس نے پہلا کھانا کھایا تو وہ اس میں ساڑھے 8ٹیکو کھا گیا تھا۔“ جیک فلوریڈا کے شہر ایسٹرو کا رہائشی اور دو بچوں کا باپ ہے۔ وہ امریکی فوج میں بھی خدمات سرانجام دے چکا ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس