2 قدرتی پھل جن کا استعمال آپ کو معجزانہ طور پر موٹاپے، دل کی بیماری اور ذیا بیطس سے محفوظ رکھ سکتا ہے

2 قدرتی پھل جن کا استعمال آپ کو معجزانہ طور پر موٹاپے، دل کی بیماری اور ذیا ...
2 قدرتی پھل جن کا استعمال آپ کو معجزانہ طور پر موٹاپے، دل کی بیماری اور ذیا بیطس سے محفوظ رکھ سکتا ہے

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)موٹاپے کا شکار افراد اس بلا سے نجات پانے کے لیے طرح طرح کے مہنگے طریقہ علاج اپناتے ہیں اور بھاری ورزشیں کرتے ہیں مگر اب ماہرین نے 2ایسے پھل بتا دیئے ہیں جن کو کھا کر آپ موٹاپے کو کم کر سکتے ہیں، یہی نہیں، آپ ان سے شوگر اور دل کی بیماریوں سے بھی نجات پا سکتے ہیں۔ برطانیہ کی واروک یونیورسٹی کے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ مالٹے اور سرخ انگور میں ایسے کیمیکلز پائے جاتے ہیںجنہیں اگر ملا دیا جائے تو وہ موٹاپے، شوگر اور دل کی بیماریوں کا بہترین علاج قرار پاتے ہیں۔ماہرین نے سرخ انگور میں پائے جانے والے کیمیکل ”ٹرانس ریسوریٹرل (Trans-reseratrol) اور مالٹے میں پائے جانے والے کیمیکل ہیسپریٹن(Hesperetin)کو ملا کر ایک گولی بنائی ہے۔ سائنسدانوں نے امید ظاہر کی ہے کہ یہ گولی مستقبل میں ان تینوں امراض کے علاج کے لیے استعمال کی جاسکیں گی۔تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ پروفیسر پاﺅل تھورنلے کا کہنا تھا کہ ”یہ ناقابل یقین طور پر مسحور کن دریافت ہے جو موٹاپے، شوگر اور دل کی بیماریوں پر گہرے اثرات مرتب کر سکتی ہے۔ اس کا تجربہ کرنے کے لیے جب ہم نے مختلف لوگوں کو یہ گولی کھلائی تو اس سے ان میں بلڈ شوگر کی سطح میں کمی واقع ہو گئی اور انسولین کی کارکردگی اور خون کی وریدوں کی صحت میں بہترین کے واضح اشارے دیکھنے کو ملے۔“

مزید : تعلیم و صحت