دوران پرواز جہاز کے ٹوائلٹ سے خزانہ برآمد، کس کا تھا اور ٹوائلٹ میں کیوں رکھا گیا؟

دوران پرواز جہاز کے ٹوائلٹ سے خزانہ برآمد، کس کا تھا اور ٹوائلٹ میں کیوں رکھا ...
دوران پرواز جہاز کے ٹوائلٹ سے خزانہ برآمد، کس کا تھا اور ٹوائلٹ میں کیوں رکھا گیا؟

  

نئی دلی (نیوز ڈیسک) ہوائی اڈوں اور ہوائی جہازوں میں لاوارث سامان کا ملنا کوئی عجیب بات نہیں ہے لیکن دوحہ سے بھارتی شہر امرتسر آنے والی قطر ائیرویز کی ایک پروازکے ٹوائلٹ سے ایسا سامان مل گیا کہ دیکھنے والوں کی آنکھیں حیرت اور بے یقینی سے کھلی کی کھلی رہ گئیں۔

اخبار ٹائمز آف انڈیا کے مطابق کسٹمز ڈیپارٹمنٹ کے کمشنر سنجے گاہولٹ کا کہنا تھا کہ جہاز کے عقبی واشروم سے دو لاوارث پیکٹ ملے۔ جب ان پیکٹوں کو کھولا گیا تو ان میں سے چمکتے دمکتے سونے کے 246 سکے برآمد ہوگئے، جن کی مجموعی مالیت ایک کروڑ پاکستانی روپے کے لگ بھگ ہے۔

وہ ایک چیز جو مسافر جہاز میں موجود ہو تو دوران سفر لڑائیوں کا امکان 4 گنا بڑھ جاتا ہے

مشرق وسطیٰ کے ممالک سے بھارت کو سونے کی سمگلنگ ایک بہت بڑا مسئلہ بن چکا ہے۔ گزشتہ سال جولائی میں بھی قطر ائیرویز کی ہی ایک پرواز کے ٹوائلٹ سے 5کلوگرام سونا برآمد ہوا تھا۔

مزید : ڈیلی بائیٹس