چین نے دنیا کے سب سے بڑے 724 ارب ڈالر کے منصوبے کا اعلان کردیا، یہ رقم کہاں لگائی جائے گی، ایسی تفصیلات جو جانے دنگ رہ جائے

چین نے دنیا کے سب سے بڑے 724 ارب ڈالر کے منصوبے کا اعلان کردیا، یہ رقم کہاں ...
چین نے دنیا کے سب سے بڑے 724 ارب ڈالر کے منصوبے کا اعلان کردیا، یہ رقم کہاں لگائی جائے گی، ایسی تفصیلات جو جانے دنگ رہ جائے

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

بیجنگ (نیوز ڈیسک) عالمی سپر پاور بننے کی منزل کی جانب رواں دواں چین نے صدیوں کا فاصلہ سالوں میں طے کرنے کے لئے بہت بڑا قدم اٹھانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق چین اگلے تین سال کے دوران ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر پراجیکٹس میں 4.7 کھرب یوان (تقریباً72400ارب پاکستانی روپے) کی سرمایہ کاری کرے گا۔ چین کی وزارت ٹرانسپورٹ کا کہنا ہے کہ یہ سرمایہ کاری ریلویز، ہائی ویز، واٹر ویز، ائیرپورٹوں اور شہری ریل کے 303اہم منصوبوں میں کی جائے گی۔

دنیا کی سب سے بڑی فوج میں کرپشن کا سراغ لگانے کیلئے کرپشن انسپکٹر تعینات

چینی حکام کا کہنا ہے کہ ٹرانسپورٹ کے وسیع و عریض منصوبے ملک کی معاشی اور سماجی ترقی کے لئے بہت اہم ثابت ہوں گے۔ معاشی تجزیہ کار ان منصوبوں کو چین کی مضبوط ہوتی معیشت کی علامت قرار دے رہے ہیں۔

مزید : بین الاقوامی