جذباتی نوجوان لڑکی کی جہاز کے ٹیک آف سے قبل پائلٹ کے ساتھ ایسی خطرناک حرکت کہ پولیس بلانا پڑگئی، جہاز گھنٹوں رن وے پر کھڑا رہا

جذباتی نوجوان لڑکی کی جہاز کے ٹیک آف سے قبل پائلٹ کے ساتھ ایسی خطرناک حرکت کہ ...
جذباتی نوجوان لڑکی کی جہاز کے ٹیک آف سے قبل پائلٹ کے ساتھ ایسی خطرناک حرکت کہ پولیس بلانا پڑگئی، جہاز گھنٹوں رن وے پر کھڑا رہا

  

لندن (نیوز ڈیسک) برطانیہ سے قبرص روانگی کے لئے تیار ایزی جیٹ ائیرلائن کی ایک پرواز پر ایسا واقعہ پیش آگیا کہ جس نے ہر کسی کو چکرا کر رکھ دیا۔

اخبار ڈیلی سٹار کے مطابق مانچسٹر سے پافوس شہر جانے کے لئے پرواز EZY1973 تیار کھڑی تھی کہ ایک نوجوان خاتون کے جارحانہ روئیے کو دیکھتے ہوئے عملے نے اسے جہاز سے اتارنے کا فیصلہ کرلیا۔ خاتون نے کچھ احتجاج کے بعد عملے کا فیصلہ تسلیم کیا اور جہاز سے اترنے کے لئے چل پڑی۔ جونہی وہ جہاز کے دروازے کے قریب پہنچی تو اچانک مڑی اور طیارے کے کپتان کے منہ پر ایسا خوفناک گھونسہ مارا کہ بیچارے کو دن میں تارے نظر آگئے۔ کپتان کی حالت دیکھ کر باقی عملہ بھی گھبرا گیا اور فوری طور پر پولیس بلوا لی۔ سکیورٹی اہلکاروں اور پولیس نے طیارے میں پہنچ کر خاتون کو گرفتار کیا اور اپنے ساتھ لے گئے۔

جہاز ٹیک آف کرنے سے پہلے مسافروں کی موبائل سکرینوں پر ایک ایسی چیز آگئی کہ ہاتھوں کے طوطے اڑگئے، عملے نے جہاز اُڑانے سے ہی انکار کردیا کیونکہ۔۔۔

پرواز کی روانگی کا وقت 2 بجے تھا لیکن کپتان کو گھونسے کے اثرات سے باہر آنے میں تقریباً دو گھنٹے لگ گئے، اور یوں یہ پرواز 4 بجے قبرص کے لئے روانہ ہو سکی۔ ایزی جیٹ ائیرلائن کے نمائندے نے ایک بیان میں واقعے کی تصدیق کی، تاہم یہ وضاحت نہیں کی گئی کہ خاتون کو جہاز سے کیوں نکالا جارہا تھا۔

مزید : ڈیلی بائیٹس