ٹرمپ کی کامیابی کیلئے بھارت میں ہندوؤں کی پوجا ،تقریب کا اہتمام سخت گیر ہندو تنظیم ہندو سینا نے کیا

ٹرمپ کی کامیابی کیلئے بھارت میں ہندوؤں کی پوجا ،تقریب کا اہتمام سخت گیر ہندو ...
ٹرمپ کی کامیابی کیلئے بھارت میں ہندوؤں کی پوجا ،تقریب کا اہتمام سخت گیر ہندو تنظیم ہندو سینا نے کیا

  

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) دارالحکومت دہلی میں سخت گیر ہندو تنظیم ہندو سینا نے آئندہ امریکی صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کے لیے دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا،پوجا کے وقت وہاں ہندو دیوی دیوتاؤں کی بہت سی مورتیاں جمع کی گئی تھیں جہاں پر ٹرمپ کی کامیابی کے لیے خصوصی پوجا کی گئی۔

بھارتی ٹی وی کے مطابق اس ہندو تنظیم کا کہنا تھا کہ وہ ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت اس لیے کر رہی ہے کیونکہ ’دولت اسلامیہ کی شدت پسندی کے خلاف انھی سے انسانیت کی توقع کی جا سکتی ہے۔ہندو سینا کے تقریباً درجن بھر کارکن دہلی کے ایک پارک میں جمع ہوئے اور پوجا پاٹ کی۔ ٹرمپ کی حمایت میں وہاں ایک بینر بھی آویزاں کیا گیا تھا۔اس تنظیم کے بانی وشنو گپتا نے بتایا کہ ’صرف ڈونلڈ ٹرمپ ہی انسانیت کو بچا سکتے ہیں۔انھوں نے یہ بھی کہا کہ ان کی تنظیم کا ٹرمپ کی حمایت کے لیے ملک کے مختلف حصوں میں اس طرح کے بہت سے پروگرام کرنے کا منصوبہ ہے۔ہندو سینا، شیو سینا، بجرنگ دل اور اس طرح کی دیگر بہت سی سخت گیر ہندو تنظیمیں انڈیا میں مسلمانوں کے خلاف اپنے موقف کے لیے معروف ہیں، اور مخالفین پر حملوں کی وجہ سے سرخیوں میں رہ چکی ہیں۔

مزید : بین الاقوامی