عمران خان کی جانب سے الیکشن کمیشن کو جمع کرائے گئے اثاثوں کی تفصیل منظر عام پر آگئی ،بیرون ملک جائیداد کا ذکر نہیں کیا

عمران خان کی جانب سے الیکشن کمیشن کو جمع کرائے گئے اثاثوں کی تفصیل منظر عام ...
عمران خان کی جانب سے الیکشن کمیشن کو جمع کرائے گئے اثاثوں کی تفصیل منظر عام پر آگئی ،بیرون ملک جائیداد کا ذکر نہیں کیا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کی جانب سے 2002سے 2003تک الیکشن کمیشن میں جمع کرائے گئے اثاثوں کی تفصیل منظر عام پر آگئی جس میں بیرون ملک کسی بھی آف شور کمپنی کا ذکر نہیں کیا گیا ۔نجی نیوز چینل جیو نیوز کے مطابق عمران خان کے جمع کرائے گئے اثاثوں میں بیرون ملک جائیداد کا ذکر نہیں کیا گیا اور بزنس کیپٹل آوٹ سائیڈ پاکستان کے خانے میں بیرون ملک کوئی جائیداد نہیں ہے ۔عمران خان کی جانب سے بطور رکن قومی اسمبلی جمع کرائے گئے اثاثوں میں صرف 3خاندانی اثاثوں کی ملکیت ظاہر کی گئی ۔اثاثوں کی تفصیلات میں اہلیہ کے نام سے موہڑہ نور اسلام آباد میں 4کروڑ 60لاکھ روپے مالیت کی زمین ،2لاکھ کا فرنیچر اور 10لاکھ مالیت کی گاڑی ظاہر کی گئی ۔

واضح رہے کہ عمران خان نے اپنا لندن کافلیٹ 2003میں بیچ کر اس کے پیسے پاکستان منتقل کیے تھے ۔

مزید : قومی