ضمیرفروش ٹولہ کی جانب سے حیدرآبادمیں یونٹ آفس کو نذرآتش کرنا قابل مذمت ہے :ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی

ضمیرفروش ٹولہ کی جانب سے حیدرآبادمیں یونٹ آفس کو نذرآتش کرنا قابل مذمت ہے ...
ضمیرفروش ٹولہ کی جانب سے حیدرآبادمیں یونٹ آفس کو نذرآتش کرنا قابل مذمت ہے :ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے مسلح دہشت گردوں کی جانب سے حیدرآباد میں ایم کیوایم کے یونٹ آفس کو نذرآتش کرنے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے ۔

نجی ٹی وی کے مطابق اایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی نے کہاکہ سرکاری سرپرستی میں ضمیرفروش ٹولہ نے آج حیدرآباد میں دہشت گردی کا بازار گرم کئے رکھا ، مسلح دہشت گردوں کی جانب سے پہلے ایم کیوایم حیدرآباد کے زونل آفس پر حملہ کیاگیا،اندھا دھند فائرنگ کرکے حق پرست رکن سندھ اسمبلی راشد خلجی اور خواتین سمیت متعدد ذمہ داروں اورکارکنوں کو زخمی کیاگیا اور پھر پنجرہ پول کے علاقے میں واقع ایم کیوایم کے یونٹ آفس کو نذرآتش کردیاگیاجس کے نتیجے میں دفتر میں موجود فرنیچر اور دیگر سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایک منظم سازشی منصوبے کے تحت جرائم پیشہ دہشت گردوں اور ضمیرفروش عناصر کو مسلح کارروائیوں کی کھلی چھوٹ دیکر کراچی ، حیدرآباد اور سندھ کے دیگر شہروں میں امن وامان کی صورتحال خراب کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے صدرمملکت ممنون حسین ، وزیراعظم پاکستان محمدنوازشریف اور چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف سے مطالبہ کیا کہ ایم کیوایم کے دفاتر پر مسلح حملوں کا فوری نوٹس لیا جائے اور اس کے ذمہ دار عناصر کو گرفتارکرکے قرارواقعی سزا دی جائے ۔

مزید : کراچی