فٹنس ٹیسٹ میں بیشتر کھلاڑیوں کی غیر تسلی بخش رپورٹ سامنے آئی

فٹنس ٹیسٹ میں بیشتر کھلاڑیوں کی غیر تسلی بخش رپورٹ سامنے آئی

لاہور(سپورٹس رپورٹر ) نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ہونے والے فٹنس ٹیسٹ میں بیشتر کھلاڑیوں کے حوالے سے تسلی بخش رپورٹ سامنے نہیں آئی، زیادہ تر پی سی بی کے وضع کردہ معیار سے کمتر استعداد کے حامل نکلے۔نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق فٹنس ٹیسٹ کے حوالے سے کہا گیا تھا کہ ایبٹ آباد میں بوٹ کیمپ سے قبل یہ صرف ابتدائی جائزہ ہے، ایک سینئر کرکٹر نے کہا کہ سینٹرل کنٹریکٹ یا دیگر معاملات پر کوئی اثر نہ ہونے کی وجہ سے کھلاڑیوں نے ٹیسٹ کے مراحل کو رسمی کارروائی سمجھ لیا۔ کئی پلیئرز نے 100فیصد کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ضروری نہیں سمجھا،اگر ٹیسٹ سے جزا یا سزا کا تعلق ہوتا تو اس طرح کے نتائج سامنے نہیں آتے۔ کھلاڑی سخت محنت کرتے ہوئے اپنی فٹنس میں نمایاں بہتری لائیں گے۔

اور پہلے ٹیسٹ کی نسبت واضح فرق نظر آئے گا۔

 

مزید : کھیل اور کھلاڑی